Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / دلت خاتون کے داخلہ پر مندر کی صفائی کا پجاری پر الزام

دلت خاتون کے داخلہ پر مندر کی صفائی کا پجاری پر الزام

کانپور۔/14جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع کانپور کے منگل پور گاؤں میں ایک دلت خاتون کی ایک مندر میں پوجا کے بعد وہاں کے پجاریوں نے اس مندر کو گنگاجل سے دھودیا۔ اگرچیکہ خاتون نے ذات پات کے امتیازارات سے متعلق واقعہ کی پولیس میں شکایت درج کروائی ہے لیکن پجاریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ مندر بند کرنے سے قبل دھویا جاتا ہے۔ تاہم پولیس نے اس خصوص میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ پیر کے دن اسوقت پیش آیا جب بیتانی دیوی نے دیگر خواتین کے ہمراہ اپنی دختر کی شادی کے سلسلہ میں چھتر بھوج مندر میں داخل ہوکر پوجا پاٹ کی۔منگلپور پولیس اسٹیشن کے انچارج وجئے پرکاش یادو نے بتایا کہ جب بیتانی دیوی پہنچی تھی اسوقت مندر بند ہونے کے قریب تھی اور دھونے دھلانے کی تیاریاں جاری تھیں۔ تاہم دیوی کی درخواست پر پجاری بھاٹیہ ترویدی نے آدھے گھنٹے کی مہلت دینے سے اتفاق کرلیا لیکن پوجا پاٹ کے بعد دیوی نے دیکھا کہ مندر کو دھویا جارہا ہے۔ لیکن خاتون کو یہ غلط فہمی ہوئی کہ محض اس کی پوجا کے باعث مندر کی صفائی کی جارہی ہے۔پولیس میں شکایت کے بعد پجاری سے دریافت کرنے پر بتایا کہ مندر کی صفائی حسب معمول کارروائی ہے جس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ دلت خاتون اور پجاری کی دوبدو بات چیت کے بعد یہ مسئلہ حل کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT