Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / دلت خاندان نذرآتش ، حکومت ہریانہ ذمہ دار : پاسوان

دلت خاندان نذرآتش ، حکومت ہریانہ ذمہ دار : پاسوان

پٹنہ21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی حلیف اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے دلت خاندان کے دو بچوں کی موت کیلئے حکومت ہریانہ کو موردالزام قرار دیا۔ ریاست کے سون پیٹ گاؤں میں دلت خاندان کے دو بچوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ رام ولاس پاسوان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ایس سی ، ایس ٹی کو دستوری تحفظ حاصل ہے اور ہریانہ میں جو کچھ پیش آیا ، اس کے لئے ریاستی حکومت ذمہ دار ہے۔

TOPPOPULARRECENT