Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / دلت خاندان کو زندہ جلائے جانے پر احتجاج

دلت خاندان کو زندہ جلائے جانے پر احتجاج

فریدآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے فریدآباد میں ایک دلت خاندان کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ میں دو کمسن بچوں کی موت کے بعد اس علاقہ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی افراد نے کمسن بچوں کی نعشوں کے ساتھ دہلی ۔ آگرہ ہائی وے کی ناکہ بندی کردی۔ ان کے احتجاج میں سیاسی قائدین بھی شامل ہوگئے۔ ڈھائی سالہ وائیبھو اور 11 ماہ کی بچی دیویا کی نعشیں سفید چادروں میں لپٹی ہوئی تھی جنہیں قومی دارالحکومت سے 35کیلو میٹر دور اس گاؤں سے لایا گیا جس کے ساتھ ہی سارے علاقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ برہم دیہاتیوں نے دہلی ۔ آگرہ ہائی وے پر ٹریفک روکتے ہوئے واقعہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
ایس سی کمیشن میں فریدآبادپولیس سربراہ کی طلبی
نئی دہلی ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) درج فہرست طبقات کے قومی کمیشن نے فریدآباد کے پولیس کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو موضع سوپید میں گذشتہ روز ایک دلت خاندان کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ میں دو بچوں کی موت کے پس منظر میں اپنے اجلاس پر طلب کیا ۔کمیشن کے چیرمین پی ایل پونیا نے کہا کہ یہ دونوں عہدیدار 26 اکٹوبر کو حاضر ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT