Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دلت ریسرچ اسکالر کی خودکشی افسوسناک: ٹی آر ایس

دلت ریسرچ اسکالر کی خودکشی افسوسناک: ٹی آر ایس

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے اپوزیشن جماعتوں کی مسلسل تنقیدوں کے بعد آخر کار حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں دلت طالب علم روہت ویمولا کی خودکشی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج میڈیا سے خطاب کے دوران اپوزیشن کے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ اس حساس مسئلہ پر ٹی آر ایس خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ایم پی سمن اور دیگر قائدین نے پہلے ہی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حساس مسائل کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہے، جو پارٹیاں یہ کررہی ہیں وہ ان کی مرضی پر چھوڑتے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ دلت نوجوان روہت کی خودکشی افسوسناک ہے اور وہ  متوفی کے افراد خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاستی حکومت روہت کے افراد خاندان کو ہر ممکن مدد کرتے ہوئے خاندان کا تحفظ کرے گی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اس مسئلہ پر چیف منسٹر کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور چیف منسٹر نے تاحال کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT