Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دلت طالب علم کا خود کشی واقعہ بدبختانہ : ریونت ریڈی

دلت طالب علم کا خود کشی واقعہ بدبختانہ : ریونت ریڈی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم کے ورکنگ صدر اے ریونت ریڈی نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ایک دلت اسکالر روہت ویملا کی خود کشی کے واقعہ کی مذمت کی اور اسے بدبختانہ واقعہ قرار دیا ۔ انہوں نے روہت کی موت کے اسباب کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ۔ مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ حقائق کا پتہ چلایا جاسکے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ یونیورسٹی میں امن کی بحالی اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT