Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / دلت طالب علم کو زدوکوب ،کیندریا ودیالیہ پرنسپل اور 15 اسٹاف ارکان معطل

دلت طالب علم کو زدوکوب ،کیندریا ودیالیہ پرنسپل اور 15 اسٹاف ارکان معطل

نئی دہلی ؍ مظفرپور ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل میڈیا پر دو طلبہ کے بے رحمی کے ساتھ اپنے ساتھی کو زدوکوب کرنے کا واقعہ پھیل جانے کے بعد کیندریا ودیالیہ سنگھٹن نے آج اسکول پرنسپل کو معطل کردیا۔ یہ واقعہ 25 ستمبر کو کیندر ودیالیہ مظفرپور، بہار میں پیش آیا۔ اسکول کے وائس پرنسپل اور 14 اساتذہ کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔ زدوکوب کرنے والے دو طلبہ کو کل ہی معطل کیا جاچکا ہے۔ وزیرفروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ملزم طلبہ اور اسکول حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دلت طالب علم کے نانا نے بتایا کہ سارے خاندان کو خوفزدہ کرنے کی وجہ سے شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی کیونکہ ان دونوں بھائیوں کا باپ ایک بدنام زمانہ مجرم ہے اور وہ قتل کے مقدمہ میں ضلع کے باہر جیل میں قید ہے۔ دلت طالب علم اپنی زندگی کے خوف سے روپوش ہوگیا تھا لیکن ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حقائق کا پتہ چلا۔ طالب علم کے نانا کے مطابق مظفر پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT