Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دلت طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری

دلت طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری

حیدرآباد یونیورسٹی کے بعد ایفلو میں ایک طالب علم ہراسانی کا شکار
حیدرآباد ۔ 17؍ اپریل(سیاست نیوز) دلت طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک  اور اذیت کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں دلتوں کے تعلیمی مستقبل کو نقصان پہونچانے کی سازش کے حصہ کے طورپر کی جانے والی کارروائیوں میں حیدراآباد یونیورسٹی کے بعد ایفلو میں تازہ ترین واقعہ پیش آیا ۔ ایفلو میں زیر تعلیم ایک دلت کو ایک پروفیسر نے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ سیکوریٹی ملازمین کے ذریعہ طالب علم کو ادارے سے باہر کر دیا ۔ بڑے تعلیمی اداروں میں دلت طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک کے بڑھتے واقعات پر احتجاج میں شدت پیدا ہو رہی ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے پر پی ایچ ڈی اسکالر اور امبیڈکر اسٹولانٹس اسوسی ایشن کے رکن روہیت ویملا نے یونیورسٹی کے احاطہ میں خودکشی کرلی تھی اور اپنی موت سے متعلق ایک خودکش نوٹ بھی لکھا تھا جس سے امتیازی سلوک ظاہر ہوتا ہے ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد میں دلت طلبا کو ہراسانی کے واقعہ کی آگ ابھی ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی تھی کہ ایفلو (عثمانیہ یونیورسٹی) میں تازہ تارین واقعہ رونما ہوا جس میں دلت طالب علم ڈگل کو غیر مقامی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے وہاں کے ایک پروفیسر کونا پرکاش نے مبینہ طور پر اسے یونیورسٹی سے جبراً باہر نکال دیا اورطاقت کا استعمال کرتے ہوئے طالب علم کو یونیورسٹی کے باہر نکال دیا گیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے دلت طالب علم کی شکایت پر ایس سی ؍ ایس ٹی ایکٹ تحت پروفیسر کونا پرکاش کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہے ۔ یونیورسٹی کے انتظامیہ نے دگل کیخلاف بھی ایک مقدمہ درج کروایا ہے ۔ ایفلو یونیورسٹی میں غیر امتیازی سلوک کا سلسلہ کچھ کئی برسوں سے جاری ہے اور سال 2013 میں یونیورسٹی انتظامیہ کی ہراسانی سے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے ایک ایک ریسرچ اسکالر مدثر نے ہاسٹل کمرے میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ 2011 میں ایفلو میں بی ایچ ڈی اسکالر دیولاپلی کوٹیشور کے ساتھ بھی امتیازی سلوک کیا گیا  تھا ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد ’ ایفلو اور عثمانیہ یونیورسٹی میں بی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے والے  ریسرچ اسکالرس پر امتیازی سلوک مسلسل جاری ہے ۔ اور اس قسم کے واقعات اس کا بین ثبوت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT