Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / دلت عیسائی اور مسلمانوں کو ایس سی موقف کا مطالبہ، جنتر منتر پر مظاہرہ

دلت عیسائی اور مسلمانوں کو ایس سی موقف کا مطالبہ، جنتر منتر پر مظاہرہ

نئی دہلی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دلت عیسائیوں اور مسلمانوں کو بھی ایس سی موقف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف تنظیموں نے آج جنترمنتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نیشنل کونسل آف چرچس ان انڈیا کے ایگزیکیٹیو سکریٹری سموئیل جئے کمار نے کہا کہ ہم دستور (شیڈولڈ کاسٹ) آرڈر 1950 کے پیراگراف 3 کی تنسیخ کا مطالبہ کررہے ہیں جس میں عیسائیوں میں پائے جانے والے دلت اور مسلمانوں کو دائرہ کار سے باہر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عیسائی اور مسلم دلتوں کو ایس سی زمرہ میں شامل کرنے کے مطالبہ کی قومی کمیشن برائے مذہبی و لسانی اقلیتیں، قومی کمیشن برائے شیڈولڈ کاسٹ نے پہلے ہی توثیق کی ہے اس کے باوجود سیاسی عزم نہ ہونے کی وجہ سے اسے عملی شکل نہیں دی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT