Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دلت کو چیف منسٹر نہ بنانا کے سی آر کی سنگین وعدہ خلافی

دلت کو چیف منسٹر نہ بنانا کے سی آر کی سنگین وعدہ خلافی

چند رشیکھر راؤ کو وعدہ سے انحراف کی عادت، سی پی آئی قائد وینکٹ ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔/12مارچ، ( این ایس ایس ) سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں وعدہ کرکے اس سے مکر جانے کی عادت ہے۔ اگر وہ واقعی ان کے وعدہ کے پابند ہیں تو انہیں ان کے عہدہ سے مستعفی ہوجانا چاہیئے کیونکہ انہوں نے دلت کو چیف منسٹر بنانے کے وعدہ سے انحراف کیا ہے۔ آج یہاں ایک بیان میں سی پی آئی قائد نے چیف منسٹر کی اس دھمکی کو مضحکہ خیز قرار دیا جس میں انہوں نے دھمکی دی کہ وہ بے بنیاد الزامات عائد کرنے والے اپوزیشن قائد ین کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کریں گے کیونکہ اس طرح کے الزامات ان کے لئے تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر عوام کے حقوق کو نظرانداز کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے اندرا پارک سے دھرنا چوک برخواست کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے ریاست کے دارالحکومت میں عوام کو دھرنا منظم کرنے سے روکتے ہوئے ان کی آواز کو دبادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی جانب سے کئے گیء وعدوں جیسے ڈبل بیڈ روم مکانات، دلتوں کو تین ایکر اراضی کی فراہمی، پنشن اسکیمس میں کسی وعدہ کو پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے رویہ کے خلاف احتجاجاً 20مارچ کو ایم آر او دفاتر کا گھیراؤ کیا جائیگا اور 27مارچ کو کلکٹریٹس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT