Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دلت ۔مسلمانوںاور عیسائیوں کو تحفظات کی فراہمی سے تبدیلی مذہب کی حوصلہ افزائی کا اندیشہ :گہلوٹ

دلت ۔مسلمانوںاور عیسائیوں کو تحفظات کی فراہمی سے تبدیلی مذہب کی حوصلہ افزائی کا اندیشہ :گہلوٹ

کوچی۔15فبروری ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر تہاورچند گہلوٹ نے دعویٰ کیا کہ سرکاری ملازمتوں میں مسلمان ‘ عیسائی اور دیگر دلتوں کو تحفظات کی فراہمی کی صورت میں تبدیلی مذہب کی حوصلہ افزائی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز بھی سپریم کورٹ سے واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے دلتوں کو اس قسم کے حقوق کی فراہمی ناقابل اتفاق ہے ۔ گہلوٹ نے عیسائی اور مسلم طبقات سے تعلق رکھنے والے دلتوں کو تحفظات کی فراہمی سے متعلق رنگاناتھ کمیشن اور سچر کمیٹی کی سفارشات کی سخت مخالفت کرتے ہوئے یہاں ہندو لیڈر شپ کانفرنس سے کہا کہ مذہب تبدیل کرنے والے دلتوں کو تحفظات کی فراہمی کی دستور میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔  مرکزی وزیر سماجی انصاف و اختیار رسانی نے یہ بھی کہا کہ ایسے اقدامات سے ہندو دھرم کمزور ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT