Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / دلشان کا ونڈے اور ٹوئنٹی 20 سے سبکدوشی کا اعلان

دلشان کا ونڈے اور ٹوئنٹی 20 سے سبکدوشی کا اعلان

کولمبو 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے اوپنگ بیٹسمین تلک رتنے دلشان نے ون ڈے اور ٹو ئٹنٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ دلشان کے کیریئر کا آخری ون ڈے انٹرنیشنل گے۔فی الحال سیریز 1-1 کی برابری پر ہے۔ دابلا میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ وہیں کولمبو میں 9 ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہی کھیلا جانے والا ٹی -20 میچ ان کے کیریئر کا آخری ٹی -20 انٹرنیشنل میچ ہوگا۔کرک انفو کے مطابق سلیکٹرز کے دباؤ کے چلتے دلشان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیا۔ دلشان گزشتہ چند سالوں سے اچھے فارم میں ہیں اتنا ہی نہیں انہوں نے 2015 میں 52.47 کی اوسط سے 1207 رنز بنائے۔ ایسی خبریں ہیں کہ کپتان اینجلو میتھیوز اور سلیکٹر 2019 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم تیار کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے دلشان پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباؤ ڈالا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف موجودہ سیریز میں پہلے دونوں میچوں میں وہ اچھا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ پہلے میچ میں انہوں نے 22 اور دوسرے میں 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد سے ان پر دباؤ اور بھی بڑھ گیا۔ دلشان ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 11 دسمبر 1999 کو زمبابوے کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔دلشان نے 329 ون ڈے میچوں میں 10,248 رنز بنائے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں 10,000 سے زیادہ رن بنانے والے دلشان محض چوتھے سری لنکا بیٹسمین ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹیم کے لئے 106 وکٹ بھی لئے ہیں۔ دلشان کے نام پر کرکٹ میں ایک شاٹ ہے، جسے ’’دلسکوپ‘‘ کہتے ہیں۔سری لنکا کرکٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ تیسرا ون ڈے میچ دلشان کے اعزاز میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT