Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دلہن نے رخصتی سے قبل ووٹ ڈالا

دلہن نے رخصتی سے قبل ووٹ ڈالا

بریلی، 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بریلی کینٹ اسمبلی حلقہ میں رخصت ہونے سے پہلے دلہن نے ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر لوگوں کو چونکا دیا۔ بریلی ضلع کے کینٹ اسمبلی حلقہ میں آج صبح دلہن نشا گنگوار سجی دھجي گاڑی میں اپنے شوہر دھرمیندر کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لئے صدر تحصیل پولنگ ا سٹیشن پر پہنچی تو وہاں تعینات تمام ملازمین حیرت میں پڑ گئے ۔ پولنگ اسٹیشن کے ملازمین نے دلہن کا استقبال کیا۔ووٹروں اور پولنگ عملے نے اس کی تعریف کی۔ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ عملے نے دلہن کی مدد بھی کی ۔سماجی اداروں اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے چلائے گئے ووٹر بیداری مہم کا اثر ووٹنگ کے دوران دکھائی دے رہا ہے ۔ ووٹنگ میں لوگوں کا زبردست جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔لوگ بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

جھارکھنڈ میں 7 ماؤنوازوں کی خودسپردگی
جمشیدپور ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ضلع ایسٹ سنگھ بھوم کے سات بڑے ماؤنواز قائدین جن کے سروں پر مجموعی طور پر 43 لاکھ روپئے کا انعام رہا ہے، وہ آج پولیس کے آگے خودسپرد ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ ان سات میں سے کنہو منڈا اور فوگرا منڈا کے سروں پر ترتیب وار 25 لاکھ اور 10 لاکھ روپئے کے انعامات ہیں۔ چار دیگر ماؤنوازوں کے سر پر فی کس 2 لاکھ روپئے کا انعام ہے۔

TOPPOPULARRECENT