Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / دلیپ کمار آج اسپتال سے ڈسچارج ہوں گے

دلیپ کمار آج اسپتال سے ڈسچارج ہوں گے

ممبئی ۔ 20 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نامور اداکار دلیپ کمار جو تنفس میں تکلیف کی شکایت پر دواخانہ میں شریک ہیں ، کل شام ڈسچارج کردیئے جائیں گے ۔ 93 سالہ دلیپ کمار لیلاوتی اسپتال باندرہ میں 15 اپریل کو شریک کئے گئے تھے وہ بہتر حالت میں ہیں اور اُن کی صحت تیزی سے بحال ہورہی ہے ، وہ کل دواخانہ سے ڈسچارج ہوں گے ۔ ڈاکٹر جلیل پارکر نے جو اُن کا علاج کررہے تھے کہا کہ دلیپ کمار کی شریک حیات اداکارہ سائرہ بانو جو اداکار کے دواخانہ میں شریک ہونے سے اب تک اُن کے ساتھ ہیں ، کیونکہ انھیں تیز بخار تھا ، سینے میں انفکشن ہوگیا تھا اور تنفس میں مشکل پیش آرہی تھی ۔ افسانوی اداکار جن کا اصلی نام محمد یوسف خان ہے ، کئی سوپر ہٹ فلموں میں اپنے 60 سالہ طویل کیرئیر میں کام کرچکے ہیں۔ جن میں سے چند نام مدھو متی ، دیوداس ، مغل اعظم ، گنگا جمنا ، رام اور شیام اور کرما ہیں۔ وہ آخری بار فلم قلعہ میں دیکھے گئے تھے ۔ انھیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 1994ء میں اور 2015 ء میں پدم وبھوش ایوارڈ حاصل ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT