Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دلیپ کمار دواخانہ سے ڈسچارج

دلیپ کمار دواخانہ سے ڈسچارج

ممبئی ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اداکار دلیپ کمار جنھیں تنفسی مسائل کے سبب لگ بھگ ایک ہفتہ شریک دواخانہ رکھا گیا، آج انھیں ڈسچارج کردیا گیا۔ انھیں 15 اپریل کو تیز بخار، سینہ میں انفکشن اور تنفسی مسائل کی وجہ سے مضافاتی باندرہ کے لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر جلیل پارکر نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔ اب اُن کی صحت مستحکم اور نارمل ہے اور اس لئے ہم نے آج انھیں ڈسچارج کردیا۔ ہلکے گلابی رنگ کے کرتا پاجامہ میں ملبوس دلیپ کمار دوپہر تقریباً 12 بجے اہلیہ سائرہ بانو کے ہمراہ وہیل چیئر پر ہاسپٹل سے باہر آئے۔ گزشتہ سال 93 سالہ لجنڈ کی عیادت کیلئے سوپر اسٹار عامر خان دواخانہ آئے تھے۔ دلیپ کمار جن کا اصلی نام محمد یوسف خان ہے، اپنے چھ دہے طویل کریئر میں متعدد ہٹ فلموں میں نظر آئے جیسے ’’مدھومتی‘‘، ’’دیوداس‘‘، ’’مغل اعظم‘‘، ’’گنگا جمنا‘‘، ’’رام اور شیام‘‘، ’’کرما‘‘ اور کئی دیگر۔ وہ 1998ء میں آخری مرتبہ اسکرین پر فلم ’’قلعہ‘‘ میں دکھائی دیئے تھے۔ انھیں 1994ء میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2015ء میں پدم وبھوشن سے نواز گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT