Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / دلیپ کمار روبصحت مداحوں سے اظہارتشکر

دلیپ کمار روبصحت مداحوں سے اظہارتشکر

ممبئی۔18اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اداکار دلیپ کمار تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں اور اُنھیں بہت جلد ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا جائے گا ۔ دلیپ کمار کو بخار اور تنفسی عارضہ کے باعث گزشتہ ہفتہ لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ 93 سالہ اداکار کو آئی سی یو سے منتقل کردیا گیا ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں ۔ انھیں عمر کی وجہ سے صحت کے مسائل درپیش تھے لیکن اب وہ پوری طرح بہتر ہیں۔ دلیپ کمار نے اپنے مداحوں سے اظہار تشکر کیا جنھوں نے اُن کیلئے دعائیں کی ۔ انھوں نے کہا کہ محض اﷲ کے فضل اور اپنے بہی خواہوں کی دعاؤں کے باعث وہ صحتیاب ہوئے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT