Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / دلیپ کمار کو قومی کشور کمار ایوارڈ

دلیپ کمار کو قومی کشور کمار ایوارڈ

کھنڈوا ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نامور اداکار دلیپ کمار اور فلمساز سائی پرانجپے کو حکومت مدھیہ پردیش باوقار قومی کشور کمار ایوارڈس علی الترتیب اداکاری اور ہدایتکاری کیلئے 2013-14ء اور 2014-15ء کیلئے پیش کرے گی۔ ایوارڈ کشور کمار کی برسی کے موقع پر کل پیش کیا جائے گا۔ ایڈیشنل کلکٹر ایس ایسباغیل نے اس کی اطلاع دی۔ چشم بدور کی ہدایت کیلئے ہدایتکار پرانجپے کو اور ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر دلیپ کمار کو اداکار ی کیلئے ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ دولاکھ نقد رقم ایک شال اور ایک سپاس نامہ ایوارڈ میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT