Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / دل برداشتہ اشخاص کی خودکشی

دل برداشتہ اشخاص کی خودکشی

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) انٹرنیٹ کے ذریعہ گیس کا استعمال کرتے ہوئے ایک شخص نے خودکشی کرلی جبکہ اس طرح کے ایک واقعہ میں ایک شخص نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ اگروال جو سافٹ ویر کمپنیوں کیلئے پراجکٹ تیار کرنے کا کاروبار کرتا تھا ۔ یہاں امیرپیٹ کے علاقہ دھرم کرم روڈ علاقہ کا  ساکن بتایا گیا اگروال کاروبار میں کامیاب نہیں ہورہا تھا ۔ جس نے مسلسل نقصان سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے آپکو ختم کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا تھا ۔ اس نے آسان طریقہ کیلئے گوگل ویب سائیٹ کی مدد حاصل کی اور نائٹروجن گیس کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ۔ اس نے اپنے والد کی کمپنی کا دورہ کیا اور نائٹروجن گیس حاصل کیا اور گیس کو سونگھتے ہوئے اس نے خودکشی کرلی ۔ جبکہ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 25 سالہ کرمایا جو الوال میں رہتا تھا ۔ محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کرمایا شہر کے بوئن پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ محبوب نگر میں مکان کی تباہی کے بعد گذر بسر کیلئے اس نے شہر کا رخ کیا تاہم شہر میں روزگار ح اصل ہونے سے دشواری اور پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT