Monday , May 1 2017
Home / جرائم و حادثات / دل برداشتہ شخص کی خود کشی

دل برداشتہ شخص کی خود کشی

 
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بیوی اور بچوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی اور سرقہ کے الزام سے دل برداشتہ ایک شخص نے خود کشی کرلیا ۔ یہ واقعہ قلب شہر نارائن گوڑہ میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ راملو جو نارائن گوڑہ علاقہ کا ساکن کی بیوی راگھو ریڈی نامی شخص کے مکان میں گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی ۔ گذشتہ دنوں ریڈی کے مکان میں سرقہ ہوا اور سرقہ کا شبہ راملو کی بیوی سجاتا پر کیا جارہا تھا ۔ 7 مارچ کو راگھو ریڈی کے برادر نسبتی چکرا دھر ریڈی نے راملو کا راستہ روکا اور اس کو انتباہ دیا کہ وہ فوری مسروقہ سامان واپس کردے بصورت دیگر اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے راملو اور اس کے بیوی بچوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی جس سے دل برداشتہ اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔۔

مالی پریشانیوں پر خود کشی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے خود کشی کرلیا ۔ بیگم پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ پرمود جو پیشہ سے خانگی ملازم بیگم پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے دل برداشتہ ہو کر پہلے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور بعد میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس بیگم پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT