Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دماغی طور پر فوت نوجوان کے اعضاء سے چار افراد کو نئی زندگی

دماغی طور پر فوت نوجوان کے اعضاء سے چار افراد کو نئی زندگی

حیدرآباد۔12 نومبر (سیاست نیوز) ضلع چتور سے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ نوجوان نے جسے دماغی طور پر فوت قرار دیا گیا تھا، اپنے قیمتی اعضاء کو عطیہ دے کر چار افراد کی جان بچائی۔ دھننجے ریڈی کو یہاں کے سری وینکٹیشور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں ایک سڑک حادثے کے بعد شریک کیا گیا تھا۔ اس کی حالت نازک تھی تاہم ڈاکٹروں نے اس کے والدین کو بتایا کہ ان کا لڑکا دماغی طور پر فوت ہوچکا ہے۔ اس کے بعد ایک سرکاری تنظیم نے لڑکے کے والدین سے ربط پیدا کرکے دل، جگر اور گردے عطیہ دینے کی اپیل کی جس پر وہ راضی ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT