Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / دمام میں عید ملاپ تقریب

دمام میں عید ملاپ تقریب

دمام ۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) ہر سال کی طرح اس سال بھی عید ملاپ تقریب کا اہتمام ڈاکٹر سید زین العابدین سجاد چیرمین انٹرنیشنل اسکول دمام کے مکان پر کیا گیا تھا جس میں قرب و جوار کے کافی لوگوں نے شرکت کی جس میں خاص کر سید اسحاق محمودی، سید شہاب الدین فہیم، سید مقصود وسیم، محمد افتخار علی خان، سید خوندمیر الہدات منصور، ثناء اللہ راشد، سید حسین کامران، محمد عامر علی خان، محمد الطاف خان جبیل سے پٹھان عمر دراز خان بابو، الکٹرک ہاؤز کے سیلز انجینئر، سید حیدر علی وغیرہ تمام لوگوں نے حج کے کامیاب انعقاد پر حکومت سعودی عرب کو مبارکباد دی اور دنیا کے مختلف علاقوں سے آئے حاجیوں کو مبارکباد دی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ ان تمام حاجیوں کا حج قبول ہو اور دنیا کے تمام مالک کے مسلمانوں کو بقرعید کی مبارکباد دی۔ پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا اور رات تقریباً ایک بجے اس تقریب کا ڈاکٹر سید زین العابدین سجاد کے شکریہ کے ساتھ اختتام ہوا۔

 

TOPPOPULARRECENT