Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دمتروف اور موگوروزا سنسناتی اوپن چیمپئن

دمتروف اور موگوروزا سنسناتی اوپن چیمپئن

واشنگٹن ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز کا خطاب مارٹینا ہنگس اور چن ینگ نے جیت لیا۔ فاتح جوڑی نے فائنل میں مونیکا نکولیسکو اور سو وائی کو4-6 ‘ 6-4 ‘10-7 سے شکست دی۔مینز سنگلز میں نک کیریاس اور گریگور دمترف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کے فائنل میں پہنچے اور امید کی جارہی تھی کہ ایک شاندار مقابلہ ہوگا لیکن دمترف نے ایک مقابلے کو ایک طرفہ کردیا اور 6-3 ‘ 7-5 کی کامیابی درج کی۔ سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گریگور دمتروف نے امریکہ کے جان ازنر کو سخت مقابلے کے بعد 7۔6 اور7۔6 سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے نک کریاس نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو راست سٹوں میں 7-6 اور 7-6 سے شکست دی۔دمتروف نے اپنے کرئیر کا سب سے بڑا خطاب حاصل کیا ہے کیونکہ اس کھلاڑی کا یہ پہلا 1000 ماسٹرس خطاب ہے۔ٹینس دنیا کے 4 بڑے کھلاڑیوں میں اینڈی مرے ‘راجر فیڈرر اور نواک جوکووچ کے زخمی ہوکر ٹورنمنٹ میں شرکت سے محرومی اور عالمی نمبر ایک رافل نڈال کی کوارٹر فائنل میں شکست کا دمتروف نے پورا فائدہ اٹھایا۔دمتروف نے فائنل میں سخت حریف کیریاس کے خلاف دونوں سٹوں میں ملنے والے واحد سرویس توڑنے کے موقع کا فائدہ اٹھایا اور یوایس اوپن سے قبل اعتماد کو بلند کرنے والی خطابی کامیابی حاصل کی۔کامیابی کے بعد میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے 26 سالہ دمتروف نے کہا دیانتداری سے کہا جائے تو صرف ایک جملہ کہوں گا کہ میں بہت خوش ہوں۔انہوں نے مزید کہا یوایس میں شرکت سے قبل یہ ایک اہم کامیابی ہے ۔علاوہ ازیں خاتون زمرے کے سنگلز خطابی مقابلے میں گاربین موگوروزا نے عالمی نمبر دو رومانیہ کی سمونا ہالیب کو باآسانی 6-1 ‘6-0 سے شکست دیکر نہ صرف سمونا کو خطاب سے محروم کیا بلکہ انہیں نمبر ایک مقام کے حصول سے بھی دور رکھا۔

TOPPOPULARRECENT