Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / دمشق میں جنگ سے شامی دستکاریاں خطرہ میں

دمشق میں جنگ سے شامی دستکاریاں خطرہ میں

دمشق۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دمشق کے قدیم شہر میں دستکاریوں کے کارخانے بند ہونے کے قریب ہیں ‘ جس کی وجہ سے گھریلو صنعتیں خطرہ میں پڑگئی ہے ۔ شام میں خانہ جنگی شروع ہونے سے قبل محمد عبداللہ نے چوبی نقاشی میں مہارت حاصل کی تھی اپنا کام کرنے کے دوران عبداللہ کا کہنا ہے کہ اُس کا ہنر خطرہ میں ہے ۔ وہ لکڑی کے ٹکڑوں سے آرائشی اشیاء تیار کرتا ہے ‘ ان پر سیپیاں یا ہاتھی دانت جڑکر انہیں خوبصورت شکل دیتا ہے لیکن ملک گیر سطح پر خانہ جنگی کی وجہ سے اُس کا ہنر خطرہ میں پڑگیا ہے ۔ اسی طرح دیگر کئی کاریگر اپنا پیشہ ترک کر کے ملک سے نقل وطن کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ عبداللہ نے کہا کہ دمشق کے مضافات میں کارخانہ جہاں وہ کام کیا کرتا تھا بند ہوچکا ہے کیونکہ چار کارخانوں پر تقریباً 40سے زائد بم گرائے گئے تھے ۔ خود اُس کی افرادی طاقت حالیہ برسوں میں ختم ہوچکی ہے کیونکہ مزدور یا تو خانہ جنگی میں شامل ہوگئے ہیں یا ملک سے فرار ہوچکے ہیں ۔ مقامی خریدار خانہ جنگی کی تباہی اور شام کی معیشت کی بربادی کی وجہ سے اپنے حیرت انگیز ارادوں کی تکمیل سے قاصر ہے ۔ 2011ء میں شام میں خانہ جنگی شروع ہوئی تھی اور اب تک دو لاکھ 60ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT