Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / دمشق میں حضرت سیدہ زینبؓ کی مزار کے قریب دھماکے

دمشق میں حضرت سیدہ زینبؓ کی مزار کے قریب دھماکے

بیروت ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے وسطیٰ شہر ہومس اور دمشق میں ایک مزار کے باہر ہوئے بم دھماکوں میں تقریباً 87 افراد ہلاک ہوگئے ۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کیلئے عبوری معاملت پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔ ہومس میں آج صبح دو کار بم دھماکے ہوئے جن میں 57 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بعد ازاں دمشق میں حضرت سیدہ زینب ؓ کی مزار کے قریب سلسلہ وار حملوں بشمول کار بم دھماکے میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔سرکاری ٹیلی ویژن پر ہر طرف تباہی اور انسانی نعشیں بکھری ہوئی دکھائی گئی ۔ آئی ایس نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT