Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / دمشق میں دولت اسلامیہ کا کار بم دھماکہ، 10 ہلاک

دمشق میں دولت اسلامیہ کا کار بم دھماکہ، 10 ہلاک

بیروت ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش کار بم دھماکہ جو دولت اسلامیہ نے کیا تھا، پولیس آفیسرس کلب دمشق کے قریب ہوا جس سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی کاریں تباہ ہوگئیں۔ شام کے سرکاری ٹی وی کی خبر کے بموجب دھماکہ کے مقام اور نعشوں کی جھلکیاں ٹی وی پر بتائی گئی جن میں کئی گاڑیاں جو تباہ ہوچکی ہیں اور ایک جل کر خاکستر ہونے والی کار کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق لندن کے بموجب دھماکہ سے 8 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوئے۔ دولت اسلامیہ نے اپنے ایک بیان میں اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT