Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / دمہ کے لیے 8 جون کو نمائش میدان پر مچھلی میں دوا دی جائے گی

دمہ کے لیے 8 جون کو نمائش میدان پر مچھلی میں دوا دی جائے گی

اس سال ونستھلی پورم ، کوکٹ پلی ، کواڑی گوڑہ ، دودھ باولی میں بھی انتظامات ، ہری ناتھ باتھنی گوڑ کا بیان
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دمہ کے مریضوں کے لیے مچھلی میں دی جانے والی دوا اس سال 8 جون صبح 9 بجے سے 9 جون کو صبح 9 بجے تک نمائش میدان ، نامپلی ، حیدرآباد میں دی جائے گی ۔ مسٹر ہری ناتھ باتھنی گوڑ نے یہ بات بتائی ۔ ان کے ارکان خاندان اجئے باتھنی گوڑ ، شیوانندا ، سنتوش ، سیوا پرساد اور شیکھر کے ساتھ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ہری ناتھ گوڑ نے کہا کہ دمہ اور عارضہ تنفس کے مریضوں کو مچھلی میں دوا 8 جون کو صبح 9 بجے سے آئندہ 24 گھنٹوں تک دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوا کو رہنمایانہ خطوط کے مطابق استعمال کرنا ہوگا اور کہا کہ وہ یہ دوا مفت فراہم کررہے ہیں ۔ جس سے لاکھوں مستفید ہوئے ہیں ۔ اس سال دوا دینے کے لیے کواڑی گوڑہ میں ہری ناتھ گوڑ کے مکان ، ونستھلی پورم اور دودھ باولی میں ان کے موروثی مکان پر بھی انتظامات کیے جارہے ہیں جہاں ان کے برادران اور دیگر ارکان خاندان دوا استعمال کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوا کو مسلسل چار سال استعمال کرنے سے یہ بہت موثر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اس سلسلہ میں نمائش میدان پر معقول انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ جہاں 32 کاونٹرس سے دوا دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ دوسرے مقامات جیسے ونستھلی پورم ، کواڑی گوڑہ ، کوکٹ پلی اور دودھ باولی میں مریضوں کو مچھلی میں دوا دی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں سینئیر سٹیزنس ، بچوں اور خواتین کے لیے علحدہ کاونٹرس ہوں گے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT