Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دمہ کے مریضوں میں آج اور کل دوا کی تقسیم

دمہ کے مریضوں میں آج اور کل دوا کی تقسیم

حیدرآباد 7جون(سیاست ڈاٹ کام)دمہ کے مریضوں کو بارش کے موسم کی آمد کے موقع پر مچھلی میں دوا کی تقسیم 8اور 9جون کو شہر حیدرآباد کے نمائش گراونڈ میں کی جائے گی جس کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ باتھنی گوڑ برادرس کا یہ خاندان سال1845 سے دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں مفت دوا تقسیم کررہا ہے ۔ چھوٹی مچھلی کے منہ میں دوا رکھ کر مریضوں کو کھلایا جاتا ہے ۔خفیہ فارمولے والی یہ دوا زندہ مچھلی کے منہ میں رکھ کر مریضوں کو کھلائی جاتی ہے ۔ بعض افراد نے اس دوا پر اعتراض کرتے ہوئے اسے غیر سائنٹفک قرار دیا اور کہا کہ اس سے دمہ کے مریضوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے ۔تاہم باتھنی گوڑ خاندان کا کہنا ہے کہ یہ علاج سائنٹفک ہے ۔ ویجیٹیرین افراد کیلئے گڑُ میں تیار کی گئی دوا کھلائی جاتی ہے ۔ یہ دوا ہر سال مفت کھلائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT