Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کی تقسیم کے پروگرام کا اختتام

دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کی تقسیم کے پروگرام کا اختتام

حیدرآباد9جون (یو این آئی ) دمہ کے مریضوں کو باتھنی گوڑ برادرس کی جانب سے نمائش میدان حیدرآباد میں مچھلی میں دوا کی تقسیم کے پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ریاست تلنگانہ کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے تقریباً 1.5لاکھ افراد نے یہ دوا لی۔ تلنگانہ حکومت کے مختلف محکمہ جات نے دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کھلانے کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اقدامات کئے ۔باتھنی گوڑ خاندان نے کہا کہ اگر دو دنوں کے دوران کسی کو مچھلی میں دوا نہیں مل پائی ہو تو وہ دودھ باولی ‘ کوکٹ پلی اور ونستھلی پورم علاقوں میں واقع ان کے مکانات سے یہ دوا حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT