Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کی تقسیم کا پروگرام شروع

دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کی تقسیم کا پروگرام شروع

حیدرآباد 8جون (یواین آئی )دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کی تقسیم کا پروگرام آج شہر حیدرآباد کے نمائش گراونڈ نامپلی میں شروع ہوا۔ اس دو روزہ پروگرام کے لئے حکومت کی جانب سے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دو اکے استعمال کے لئے ملک کے کئی علاقوں سے لوگ شہر حیدرآباد کا رخ کرتے ہیں۔ محکمہ سمکیات کی جانب سے چھوٹی مچھلیوں کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے ۔ بھگدڑ سے بچنے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں کیونکہ اس دوا کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ایک اندازہ کے مطابق تقریبا 1.5لاکھ افراد مچھلی میں دو ا کا استعمال کریں گے ۔باتھنی ہری ناتھ گوڑ خاندان کی جانب سے یہ دوا دی جارہی ہے ۔ دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کھلانے کا کام باتھنی گوڑ خاندان 1840سے کر رہا ہے جبکہ موجودہ گوڑ اپنے خاندان کی چوتھی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔دوا کی تقسیم کے لئے نمائش گراونڈ پر 32کاونٹرس لگائے گئے ہیں ۔ خواتین،معذورین،ضعیف افراد ، اہم شخصیتوں کے لئے علحدہ کاونٹرس لگائے گئے ہیں ۔مچھلی میں دوا کے استعمال کے لئے ایک دن پہلے ہی اترپردیش،مہاراشٹر،کرناٹک ،چھتیس گڑھ ،اوڈیشہ سمیت دیگر علاقوں کے افراد حیدرآباد پہنچ گئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT