Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دنتے واڑہ میں دو کمانڈر سمیت 4نکسلائٹس ہلاک

دنتے واڑہ میں دو کمانڈر سمیت 4نکسلائٹس ہلاک

جگدل پور ،17اگست(سیاست ڈاٹ کام)چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑا میں آج صبح نکسلیوں کے ایک کیمپ کے نزدیک پولیس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ میں دو کمانڈر سمیت وردی پہنے 4 نکسلائٹس مارے گئے۔ موقع سے نکسلائٹسکی نعشوں سمیت بڑی تعداد میں بندوقیں ،دھماکہ خیز اشیا اور نکسلی سازوسامان ضبط کیا گیا ہے ۔مڈبھیڑ میں ایک جوان بھی زخمی ہواہے ۔بستر پولیس ڈائیریکٹر جنرل ایس آر پی کلور اور دنتے واڑا پولیس سپرنٹنڈنٹ کملوچن کشیپ نے بتایا کہ گادی راس تھانہ علاقے کے اچچاکننا گاؤں کے جنگل میں کیمپ اور بڑی تعداد میں نکسلیوں کے جمع ہونے کی اطلاع پر تقریباً 150جوانوں کا مشترکہ دستہ روانہ کیاگیا تھا۔مشترکہ دستے نے منصوبہ بند طریقے سے علاقے کی گھیرابندی شروع کردی ۔پولیس کی موجودگی کے احساس سے نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی۔جوابی کارروائی میں پولیس دستے نے بھی فائرنگ کی۔تقریباً ڈیڑھ دو گھنٹے کی مڈبھیڑ کے بعد نکسلائٹس فرار ہوگئے۔افسروں نے بتایا کہ موقع کی تلاشی کے دوران وردی پہنے چار نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT