Tuesday , September 26 2017
Home / Ads Others / دنڈیگل اور ایل بی نگر میں دو افراد کی خودکشی

دنڈیگل اور ایل بی نگر میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد  /20 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ دنڈیگل اور ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایک نے بیوی کی مبینہ ہراسانی مالی پریشانی اور دوسرے نے گھریلو مسائل اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اقدام کیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 48 سالہ وینکٹیشورا سوامی راجیو گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے 16 اگست کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ شیواجو پیشہ سے لیبر تھا ۔ ایل بی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ شیوا کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد وہ پریشان تھا اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT