Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / دنڈیگل میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

دنڈیگل میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) دنڈیگل کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ تاہم قاتل اور مقتول دونوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس کے مطابق ایک شخص جس کی شناخت ہو پائی ہے ۔ گاجولہ علاقہ میں اس کا قتل کردیا گیا اور نعش کو پھینک دیا گیا ۔ اس کے جسم پر وزنی پتھر ڈالتے ہوئے قتل کئے جانے کا پولیس شبہ ظاہر کر رہی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نگر علاقہ سے اس نامعلوم شخص کی نعش کو برآمد کرلیا گیا ۔ جس کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
قماربازی کے اڈوں پر دھاوے ، 16 افراد گرفتار
حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی پولیس نے بالاخر قماربازی کے ٹھکانوں پر دھاوے کرتے ہوئے اپنی کارروائی کو انجام دیا ۔ یاد رہے کہ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں قمار بازی کے ٹھکانوں کی سرگرمیوں کے تعلق سے پولیس کو بار بار توجہ دہانی کروائی جارہی تھی تاہم پولیس کی جانب سے مسئلہ کو مسلسل نظر انداز کرنے کے بعد بالآخر پولیس نے آج دھاوے کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 16 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 20 ہزار نقد رقم کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT