Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / دنیائے عرب کی واحد گالفر ماھا ٹاپ 10 میں جگہ پانے کیلئے پُر عزم

دنیائے عرب کی واحد گالفر ماھا ٹاپ 10 میں جگہ پانے کیلئے پُر عزم

دبئی ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  مراقش سے تعلق رکھنے والی ماھا جو آج سے دبئی میں لیڈیز ماسٹرز گولف کلب میں کھیل رہی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ انھیں اندازہ ہے کہ وہ عرب دنیا کی پہلی اور اکلوتی گالفر ہونے کی وجہ سے مرکز توجہ ہے، اور میں شائقین کو مایوس نہیں کروں گی۔ اس بار میں نے بہت محنت کی ہے اور میرا پہلا ٹارگٹ دنیا کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہونا ہے۔ ماھا نے مزید کہا ہے کہ جس طرح خلیج میں خواتین کی کھیل کود میں حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، اور بہت سی لڑکیاں کھیلوں کے میدان میں آ رہی ہیں، انھیں یقین ہے کہ بہت جلد عرب دنیا کی بھی لا تعداد لڑکیاں عالمی اسپورٹس میں نمائندگی کر رہی ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT