Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / دنیاکے بلند ترین مقام پر تیراکی کے مقابلہ کا آغاز

دنیاکے بلند ترین مقام پر تیراکی کے مقابلہ کا آغاز

بیجنگ۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے بلند ترین مقام پر تیراکی کی دوڑ کے مقابلہ کا سطح سمندر سے 2,200میٹر کی بلندی پر سطح مرتفع تبت میں انعقاد کیا گیا ۔ اس کا آغازچین کی دریائے زرد سے ہوا ‘ یہ ایک پُرجوش مقابلہ ہے ۔ سرد پانی میں تیراکی بہت بڑا چیلنج ہے جس کی وجہ سے مقابلہ میں شرکت کرنے والے پُرجوش ہیں ۔ ایک شخص نے جو مقابلہ میں شرکت کررہا ہے کہا کہ وہ اس مقابلہ کے اختتام کی ہر ممکن کوشش کرے گا ۔ سرد پانی بلند مقام ‘ آکسیجن کی قلت ان تمام کے امتزاج سے یہ مقابلہ بین الاقوامی تیراکی کا مقابلہ بن گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT