Monday , September 25 2017
Home / دنیا / دنیا بھر میں غیریقینی کیفیت کو ختم کرنے کی ضرورت : ورلڈ اکنامک فورم

دنیا بھر میں غیریقینی کیفیت کو ختم کرنے کی ضرورت : ورلڈ اکنامک فورم

ڈاؤس ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا آج کئی چینلجس کا سامنا کررہی ہے۔ ایسے میں عوام کو جو معاشی بحران سے دوچار ہیں، ان میں امید اور توقعات بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکاء نے مجموعی طور پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج، بریکسٹ ریفرنڈم اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیاں ایک اہم چیلنج بن گئی جس کی وجہ سے دنیا کے مختلف حصوں میں غیریقینی کیفیت پائی جاتی ہے۔ آئی ایم ایف منیجنگ ڈائرکٹر کرسٹن لگارڈ نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی نے کئی ملین عوام کو غربت سے باہر لانے، عصری ادویات اور زرعی پیداوار کے ساتھ ساتھ عوام کو باہم مربوط کرنے میں اہم رول ادا کیا لیکن بعض شعبوں پر اس کا منفی اثر بھی ہوا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے روزگار سے محرومی اور عوام کی نقل مقامی کا حوالہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT