Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / دنیا بھر کے ماہرین تعلیم کا وائس چانسلر حیدرآباد یونیورسٹی کو کھلا مکتوب

دنیا بھر کے ماہرین تعلیم کا وائس چانسلر حیدرآباد یونیورسٹی کو کھلا مکتوب

روہت کی خودکشی

نئی دہلی۔ 19 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر کے تقریباً 130 ماہرین تعلیم نے وائس چانسلر حیدرآباد یونیورسٹی کو کھلا مکتوب روانہ کیا، جس میں دلت اسکالر روہت ویمولاکی خودکشی پر گہرے دکھ اور برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ واقعہ کی تحقیقات اور پورا پورا انصاف کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ ان تمام ماہرین تعلیم نے اپنی دستخط سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہندوستان میں اعلیٰ تعلیمی نظام میں ذات پات کے امتیاز کا جو واقعہ پیش آیا ، اس کی جامع تحقیقات ہونی چاہئے ۔ حیدرآباد یونیورسٹی کے پانچ دلت طلبہ کی سیاسی دباؤ میں آکر معطلی سے کئی سوالات ابھر رہے ہیں۔ روہت سے اس کا مستقبل چھین لیا گیا تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ ساؤتھ ایشیا کے انٹرنیشنل اسکالرس نے یونیورسٹی کے حکام سے معطل کئے گئے دیگر چار طلبہ کی فوری بحالی ان کے ارکان خاندان کو مدد کی فراہمی کے علاوہ جو کچھ حالات پیش آئے ، ان کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس دوران روہت کی خودکشی کے واقعہ نے ملک بھر میں شدید برہمی کی شکل اختیار کرلی ہے اور کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT