Friday , October 20 2017
Home / دنیا / دنیا نہایت مطلوب ڈرگ اسمگلر ال چاپو میکسیکو میں پکڑا گیا

دنیا نہایت مطلوب ڈرگ اسمگلر ال چاپو میکسیکو میں پکڑا گیا

میکسیکو سٹی ، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو نے دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب ڈرگ اسمگلر یواقیم ’’ال چاپو‘‘ گوزمن کو جمعہ کو رات دیر گئے کی گئی کارروائی میں دوبارہ پکڑلیا ہے۔ اس کی گرفتاری کیلئے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کا تعاقب بھی کرنا پڑا۔ اسے دوبارہ وہی جیل میں ڈال دیا گیا جہاں سے وہ چھ ماہ قبل فرار ہوا تھا۔ یہ کارروائی پریشانی سے دوچار حکومت میکسیکو کیلئے کچھ راحت فراہم کرسکتی ہے۔ طاقتور ’سینالووا کارٹل‘ کا سربراہ ٹنلس اور بڑی موریوں کے ذریعے فرار ہوگیا تھا اور اپنے آبائی شمال مغربی ریاست سینالووا کے شہر لاس موچیس میں ایک محفوظ مکان میں روپوش ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT