Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / دنیا کا اولین روبوٹ وکیل

دنیا کا اولین روبوٹ وکیل

واشنگٹن ۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام) دنیا کا اولین مصنوی ذہانت کا حامل وکیل امریکہ کی ایک قانونی کمپنی میں ملازم رکھ لیا گیا ۔کمپنی روبوٹ وکیل کو قانونی تحقیق میں مختلف ٹیموں کو مدد فراہم کرے گا ۔ اس روبوٹ کا نام ’’ راس‘‘ رکھا گیا ہے جو ایک شخص واٹسن نے تیار کیا تھا ۔آئی بی این کے شناخت کرنے والے کمپیوٹر میں واٹسن کی شناخت کرنے کے قابل کمپیوٹر کی صلاحیت اور فطری لسانی پراسیسنگ صلاحیتوں سے استفادہ کیا ہے ۔ وکلاء راس سے اپنی تحقیق کے دوران سوالات کرسکتے ہیں اور روبوٹ قانونی حوالے پڑھ کر سنائے گا ‘ ثبوت جمع کرے گا ‘ حوالے دے گا اور اعلیٰ سطحی کارآمد ثبوت فراہم کرے گا جن کی بنیاد روبوٹ کے جوابات پر ہوگی ۔راس 24گھنٹے قانون پر نظر رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT