Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / دنیا کا بہترین بولر بننا مقصد : محمد عامر

دنیا کا بہترین بولر بننا مقصد : محمد عامر

لندن ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر نے کہا ہے کہ پانچ سالہ پابندی کے دوران انہیں خطرہ محسوس ہوا تھا کہ شاید وہ دوبارہ کبھی کرکٹ نہ کھیل سکیں لیکن اب اُن کا مقصد دنیا کا بہترین بولر بننا ہے۔ سابق انگلش کپتان مائیکل آتھرٹن کو اسکائی اسپورٹس کیلئے خصوصی انٹرویو میں 24 سالہ فاسٹ بولر نے بتایا کہ انہوں نے تین سال گیند کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ چھ سال قبل 2010ء کے لارڈز ٹسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے سبب پانچ سالہ پابندی بھگت چکے عامر 14 جولائی کو انگلینڈ کے خلاف اسی میدان سے اپنے ٹسٹ کیریئر کا احیاء کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اور اب عامر کی نظریں دنیا کا بہترین بولر بننے پر مرکوز ہیں۔

TOPPOPULARRECENT