Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / دنیا کی اولین خواتین کیلئے مخصوص مضافاتی ٹرین کے 25 سال مکمل

دنیا کی اولین خواتین کیلئے مخصوص مضافاتی ٹرین کے 25 سال مکمل

ممبئی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی اولین ’’لیڈیز اسپیشل‘‘ مضافاتی ٹرین نے اپنے آغاز کے 25 سال آج مکمل کرلئے۔ ویسٹرن ریلوے نے اِس کا آغاز کیا تھا۔ اس نے اسے ٹرین کا ایک طویل اور تاریخی سفر قرار دیا۔ پہلی ٹرین چرچ گیٹ اور بوریلی کے درمیان 5 مئی 1992 ء کو چلائی گئی تھی۔ یہ ٹرین بعد میں ورار تک توسیع حاصل کرگئی۔ مسافرین نے اِس ٹرین کے آغاز کا خیرمقدم کیا تھا کیوں کہ وہ قبل ازیں پرہجوم خواتین ڈبوں میں سفر کرنے پر مجبور تھیں۔

TOPPOPULARRECENT