Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دنیا کی بڑی آئی ٹی فرمس میں ہندوستانی دفاع کارفرما، چکارامیا

دنیا کی بڑی آئی ٹی فرمس میں ہندوستانی دفاع کارفرما، چکارامیا

حیدرآباد ۔ 13 اگست (این ایس ایس) دنیا میں ٹاپ ٹیک کمپنیوں کے پیچھے ہندوستانی دفاع کارفرما ہے۔ ہندوستانی انجینئرس سائنداں دنیا کے ہر ضلع میں بہترین خدمات فراہم کررہے ہیں۔ یہ بات حیرت انگیز ہیکہ گوئل کی جانب سے جن 7 افراد کو تسلیم کیا گیا ہے وہ ہندوستانی ہیں۔ فیس بک کی ٹیکنالوجیس کے 16 فیصد ہندوستانی ہیں، ٹیوٹر انجینئرنگ ٹیم کا 12 فیصد ہندوستانی ہیں۔ دنیا کے دیگر ممالک میں پیدا ہونے والے بعض افراد ہندوستانی نژاد ہیں۔ عوام میں ٹیکنالوجی کے تئیں شعور بیداری پیدا کرنے کی غرض سے آئی آئی آئی ٹی طلبہ کی جانب سے حمایت نگر میں ایک ریالی کا اہتمام کیا گیا۔ چکارامیا ایم ایل سی نے اس ریالی میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا امریکہ کے بڑی آئی ٹی فرمس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سریدھر، تروملا، وکرانت، اروند ، مس شیوانی نے بہترین خدمات فراہم کرنے کے بعد حیدرآباد لوٹ آئے ہیں۔ چکارامیا نے سریدھر اور دیگر طلبہ کی ٹیکنالوجی کے تئیں شعور بیداری خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ نوکریوں کی تلاش کی بجائے تجارت سے وابستہ ہوں۔

TOPPOPULARRECENT