Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / دنیا کی سرفہرست 10 جائیدادکے شعبہ کی مشہور شخصیتیں

دنیا کی سرفہرست 10 جائیدادکے شعبہ کی مشہور شخصیتیں

واشنگٹن۔ 15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کی جائیداد کے شعبہ میں 10 اہم شخصیتوں میں سے 7کا تعلق ایشیاء سے ہیں ۔ حال ہی میں ویلتھ ۔ ایکس نے اپنا سروے مکمل کیا ہے جس میں 123 ارب امریکی ڈالر مالیتی اثاثہ جات رکھنے والی شخصیتیں شامل ہیں ۔ ان میں سے بیشتر کی آمدنی جائیداد کی خرید و فروخت ‘ تعمیرات ‘ سرمایہ کاری یاان کے انتظامی کاروبار سے حاصل ہوئی ہیں ۔ ان میں کی اکثریت پانچ اہم شخصیتوں پر مشتمل ہے ۔ جن میں سے زیادہ تر دو ارب ڈالر مالیتی اثاثہ جات کے ساتھ چین کے متوطن ہیں ۔ڈیلین وانڈا گروپ کے جیان لنگ وانگ چینی 33.7ارب امریکی ڈالر ‘  اینڈرسن لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی  کے شاؤکی لی متوطن ہانگ کانگ 19.9 ‘ ان وائن کمپنی کے ڈونالڈ برین امریکی 17.3 ‘ ایورگرینڈرئیل اسٹیٹ گروپ کے کایانگ ہوئی چینی 8.9 ‘ریلیٹیڈ کمپنیز کے اسٹیفن راس امریکی 7.9 ‘ چائنیز ایسٹیٹ ہولڈنگس کے جوزف لاؤ متوطن ہانگ کانگ 7.9 ‘ سن ہنگ کائی پراپرٹیز کے تھامس کواک متوطن ہانک کانگ 7 ‘ سانگ ہنگ کائی پراپرٹیز برائے شیئرہولڈر امپائرگروپ ہولڈنگس کے والٹر کواک متوطن ہانگ کانگ 6.9اور میریٹن گروپ کے ہیری ٹریگو واف متوطن آسٹریلیا 6.4 ارب امریکی ڈالر مالیتی اثاثہ جات کے مالک ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT