Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / دنیا کی عظیم شخصیتوں کی فہرست میں کجریوال بھی شامل

دنیا کی عظیم شخصیتوں کی فہرست میں کجریوال بھی شامل

نیویارک ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فارچیون میگزین کی منتخب کردہ دنیا کی 50 عظیم شخصیتوں میں اروند کجریوال بھی شامل ہیں ۔ انہیں ہندوستانی لیڈروں میں منفرد اعزاز حاصل ہوا ۔ جب کہ امیزان کے چیف اکزیکٹیو آفیسر جیف بینروس سرفہرست ہیں یہ میگزین عالمگیر سطح پر ممتاز مرد و خواتین کا انتخاب کرتی ہے جو کہ بزنس گورنمنٹ اور سماجی خدمات اور آرٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسروں کو حوصلہ بخشتے ہیں ۔ 47 سالہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ مذکورہ فہرست میں 42 ویں مقام پر ہیں ۔ وہ ہندوستان سے منتخب واحد لیڈر ہیں ۔ علاوہ ازیں جنوبی کیرولنیا کے ہندوستانی نژاد امریکی گورنر نیکی ہیلے17  ویں مقام اور ایک ہند ۔ امریکی ریشما سبحانی 20 ویں مقام پر ہیں ۔ فارچیون میگزین نے دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو میں اختراعی اقدامات پر کجریوال کو یہ اعزاز عطا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT