Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / دنیا کی مہنگی ترین فلائیٹ ۔ صرف ایک طرف کا کرایہ 38000 ڈالرس

دنیا کی مہنگی ترین فلائیٹ ۔ صرف ایک طرف کا کرایہ 38000 ڈالرس

ابوظہبی۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جب اتحاد ایرویز نے اپنی نیویارک سٹی سے ممبئی براہ ابوظہبی فلائیٹ کی یکم ؍ مئی کو لانچنگ کی تو وہ فلائیٹ دنیا کی سب سے کم کنکٹنگ ٹائم والی مہنگی ترین فلائیٹ بن گئی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف ایک طرف کا کرایہ 38000 ڈالرس ہے۔ اتحاد ایرویز کا ایک لکژری سوئیٹ بھی ہے جسے ’’دی ریسڈنس‘‘ سے موسوم کیا گیا ہے جہاں ایک خواب گاہ، لاونج، شاور روم (حمام) بھی موجود ہے جن کا معیار کسی پانچ ستارہ ہوٹل کے معیار سے کم نہیں۔ کیبن میں ڈبل بیڈ ہے جس پر ڈیزائنر لینن بیڈشیٹس ہیں۔ چمڑے سے تیار کیا گیا صوفہ، 32 انچ کا فلاٹ اسکرین ٹی وی اور دو ڈائننگ ٹیبل بھی ہیں جہاں پر ہمہ اقسام کے کھانے موجود ہیں جن کا انتخاب مسافرین کو کرنا ہے۔ یہاں تک کہ مسافرین کو خود اپنے بٹلر استعمال کرنے کی سہولت ہے۔ شراب بھی سربراہ کی جاتی ہے جبکہ طیارہ میں داخل ہوتے وقت خوش آمدید کے طور پر شمپین کا ایک گلاس پیش کیا جاتا ہے جبکہ زمینی خدمات میں ایک باوردی کار ڈرائیور جو آپ کو آپ کی رہائش گاہ سے ایرپورٹ اور ایرپورٹ سے منزل مقصود کی رہائش گاہ پہنچائے گا۔ ایرپورٹ کے خانگی لاونج تک بھی آپ کی رسائی ہے۔ یہ انتہائی غیرمعمولی کیبن اتحاد ایرویز کے پانچ ایربس A380 میں موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT