Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں ہندوستان شامل نہیں

دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں ہندوستان شامل نہیں

لندن ۔15 ستمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کو دنیا کی سرکردہ یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں ہندوستان کے کسی بھی ادارے کو شامل نہیں کیا گیا۔ گلوبل یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ہندوستان کی جملہ 14 یونیورسٹیز کا تذکرہ ہے لیکن یہ 400 یونیورسٹیز میں شامل ہیںاور ٹاپ 100 میں انہیں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ کواک کوارلی سائمنڈس (کیو ایس ) فہرست کے مطابق دو ہندوستانی ادارے جنھیں پہلی مرتبہ اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹاپ 200 میں شمار کئے گئے ہیں ان میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائینس بنگلور اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی ہیں جن کا رینک بالترتیب 147 اور 179 ہے ۔

TOPPOPULARRECENT