Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / دنیا کی کم عمر ارب پتی دوشیزہ

دنیا کی کم عمر ارب پتی دوشیزہ

لندن ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دْنیا کے ارب پتی دولت مندوں کی تفصیلات شائع کرنے والے جریدہ ’فوربز‘ نے سال 2016ء کے امراء کی فہرست شائع کی ہے۔ اس فہرست میں دو ارب پتی شخصیات میکسیکو کے کارلوس سلیم حلو اور 19 سالہ الیکزنڈرا انڈرسن خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔ کارلوس سلیم حلو اس لیے توجہ کا مرکز رہے کہ ایک سال میں انہیں 27 ارب 100 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ انڈرسن جاریہ سال کی کم عمر ارب پتی ہونے کی بناء پر شہرت حاصل کر رہی ہیں۔ انڈرسن کی دولت کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ 19سالہ الیکزنڈرا انڈرسن کا تعلق ناروے سے ہے اور وہ اپنے ملک کی نویں امیر ترین شخصیت ہیں جب کہ ‘فوربز’ کی فہرست میں شامل امراء میں ان کا 1476واں نمبر ہے۔ جاریہ سال کی فہرست میں 1810 نئے ارب پتی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ الیکزنڈرا کی بڑی بہن کیتھرینا بھی ایک ارب 20 کروڈ ڈالر دولت کی مالک ہیں مگرعمر میں بڑی ہونے کی بناء پر ان کا کوئی خاص چرچا نہیں ہے۔ ‘فوربز’ نے اپنی رپورٹ میں چھوٹی ہمیشرہ اور گھوڑوں کی دلدادہ الیکزنڈرا انڈرسن کو شامل کیا ہے۔ ناروے میں اس کا پورا خاندان اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کے حوالے سے مشہور ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نارویجن کاروباری شخصیت جوھان انڈرسن نے اپنی ملکیتی کمپنی کی چند ماہ پیشتر دولت بیٹیوں میں تقسیم کردی تھی جس کے بعد الیکزنڈرا انڈرسن کے حصے میں والد کی کل میراث کا 42 فی صد حصہ آیا۔ الیکزنڈرا انڈرسن کی اپنے ہی ہم عمر ایک نوجوان کے ساتھ گہری دوستی ہے مگر ان کا چرچا میڈیا میں بہت کم ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT