Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں رونالڈو کا پہلا مقام

دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں رونالڈو کا پہلا مقام

لزبن ۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے 100  امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی  جس میں  پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کے امیر ترین اسپورٹس مین کا اعزاز برقرا ر رکھا ۔ فوربز میگزین کی سالانہ فہرست کے مطابق ریئل میڈرڈ کے 32 سالہ فارورڈ مسلسل دوسرے سال ہائی پیڈ اسپورٹس پرسن رہے جن کی کمائی 50 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 93 ملین ڈالرز ہوگئی ہے۔امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی لی برون جیمز 86.2  ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ٹیکس چوری مقدمات کا سامنا کررہے ارجنٹیناکے اسٹار فٹبالر لیونل میسی 80 ملین ڈالرز کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 64 ملین ڈالرس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم  کے کپتان ویراٹ کوہلی نہ صرف اس فہرست میں واحد ہندوستانی بلکہ اکلوتے کرکٹر بھی ہیں جو 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اثاثوں کیساتھ 89 ویں نمبر پر ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT