Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / دنیا کے حالات ‘ بہتر عوامی پالیسیوں کے متقاضی

دنیا کے حالات ‘ بہتر عوامی پالیسیوں کے متقاضی

نئے چیلنجس سے مقابلہ کیلئے تیاری کی ضرورت : پرنب مکرجی
نئی دہلی 18 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ اگر کوئی پالیسی اچھی ہو لیکن اس پر عمل آوری ناقص ہو تو اس سے قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ دنیا کی آج جو حالت ہے اس میں ضروری ہے کہ مناسب عوامی پالیسیاں تیار کی جائیں اور ان پر عمل آوری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جس تیزیس ے تبدیلیاں رو نما ہو رہی ہیں وہ بے مثال ہیں اور اسی کے مطابق چیلنجس بھی ہیں۔ پرنب مکرجی نے موہالی انڈین اسکول آف بزنس کے طلبا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے نتیجہ میں ضروری ہے کہ مناسب عوامی پالیسیاں تیار کی جائیں اور ان پر عمل آوری کی جائے ۔ ان طلبا نے آج صدرجمہوریہ سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی پالیسی کے تعلق سے آج جو کچھ بھی پڑھا جائیگا و ہ چند برس میں بدل جائیگا ۔ ایسے میں مہارتوں اور علم کو بہتر سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ماہرین کو بھی بہتری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام کی ترقی میں انسانی صلاحیتیں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT