Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / دنیا کے دو ارب لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں

دنیا کے دو ارب لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں

نئی دہلی، 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے دو ارب ایک کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور قریب چار ارب چالیس کروڑ لوگوں کو بیت الخلا کی سہولت میسر نہیں ہے۔ عالمی سطح پر پینے کے پانی کی اور بیت الخلا کی کمی اور عالمی صحت تنظیم اور یونیسیف کی جانب سے طے شدہ ترقیاتی اہداف کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی 2017عنوان سے جاری اس مشترکہ نگرانی رپورٹ سے یہی نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ پینے کے صاف پانی اور بیت الخلا کی سہولتوں سے محروم ہے ۔ خصوصاً دیہی علاقوں کے حالات بے حد خراب ہیں۔عالمی صحت تنظیم کے ڈائرکٹر جنرل ٹریڈ اس ادھنام گیبریسس نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا صاف پانی اور بیت الخلا کی سہولت انسانی صحت کے لحاظ سے بنیادی ضرورتیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT