Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی پہلی جھلک

دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی پہلی جھلک

لندن ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ طیارہ ابھی اپنی پہلی پرواز پر روانہ نہیں ہوا ہے۔ ’ایئرلینڈر 10‘ نام کا یہ طیارہ 302 فٹ (92 میٹر) لمبا ہے۔ یہ دنیا کے اب تک کے سب سے بڑے طیارے سے بھی 60 فٹ (18 میٹر) لمبا ہے۔ برطانیہ کے آرڈنگٹن، بریڈفورڈشائر میں واقع ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن ہینگر میں گذشتہ نو سالوں سے اس طیارے کو بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ پیر کو اسے مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد ایئر لائن ہینگر کے اندر ہی اس کی پہلی پرواز عمل میں آئے گی ۔ آئرلینڈر 10 کو بنانے میں کل ڈھائی کروڑ یورو زکی لاگت آئی ہے۔ یہ طیارہ فضاء میں ایک ہی جگہ پر تین ہفتے تک رک سکتا ہے اور گولی کی زد میں آنے اور اس کی وجہ سے اس میں سوراخ ہونے کے بعد بھی یہ طیارہ پرواز کر سکتا ہے۔ اس طیارے کو پہلے امریکی فوج نگرانی کے مقصد کے تحت تیار کروا رہی تھی لیکن فنڈس کی کمی کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔ اس کے بعد اسے بنانے والی برطانوی طیارہ کمپنی، ہائی برڈ ایئر ویآر نے اس کے حقوق واپس حاصل کر لئے۔ کمپنی کا خیال ہے کہ کم آواز اور کم آلودگی کرنے والا یہ طیارہ فضائی سفر کا مستقبل ہو سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT