Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارہ کی آج حیدرآباد آمد

دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارہ کی آج حیدرآباد آمد

پراگ سے پرتھ جاتے ہوئے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر نائٹ ہالٹ
حیدرآباد۔ 12 مئی (سیاست نیوز) دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ جو اب تک تیار کئے گئے طیاروں میں سب سے بڑا ہے، پہلی مرتبہ ہندوستان آرہا ہے۔ یہ کارگو طیارہ جمعہ 13 مئی کو حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈنگ کرے گا۔ اس طیراہ کا نام MRIYA ہے۔ روسی زبان میں MRIYA ’’خواب‘‘ کو کہا جاتا ہے۔ یوکرین میں تیار ہوا یہ طیارہ پراگ سے پرتھ جاتے ہوئے حیدرآباد میں ٹیکنیکل نائٹ ہالٹ کرے گا۔ اس طیارہ میں 117 ٹن وزنی پاور جنریٹر ہے جو مائنگ کمپنی کیلئے لے جایا جارہا ہے۔ پراگ سے یہ کارگو طیارہ ترکمنستان وسطی کیلئے پرواز کرے گا اور وہاں سے حیدرآباد آئے گا۔ پرتھ مغربی آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل یہ طیارہ جکارتہ میں ٹیکنیکل توقف کرے گا۔ ساری دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد طیارہ ہے۔ اس کا سائز غیرمعمولی ہے۔ یہ طیارہ 640 ٹن وزن لے جاسکتا ہے۔ سفر کے دوران ہالٹ کیلئے حیدرآباد ایرپورٹ کا انتخاب اس کے رن وے کی لمبائی ، دستیاب ٹیکنیکل سہولتوں اور خوبیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT